ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ناڈا نے ہندوستانی کھلاڑی کو عارضی طور پر کیا معطل

ناڈا نے ہندوستانی کھلاڑی کو عارضی طور پر کیا معطل

Thu, 25 May 2017 11:17:15  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،24مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) نے بدھ کو ممنوعہ دوا کے استعمال کے معاملے میں ایک سینئر ہندوستانی کھلاڑی پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی۔کھلاڑی پرممنوعہد وا ’’میلڈونیم‘‘کے استعمال کا الزام تھا،اگرچہ ناڈا کے افسر نے کھلاڑی کے نام ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔افسر نے یہ معلومات دی ہے کہ کھلاڑی کے ہوسٹل کے کمرے سے ممنوعہ مادہ کی 20سیریز حاصل کی گئی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ روس کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ماریا شاراپووا پر بھی ’’میلڈونیم‘‘کے استعمال کے لئے پابندی لگائی گئی تھی۔اس معاملے میں شاراپووا پر بنیادی طور پر دو سال کی پابندی لگی تھی، جس کی مدت بعد میں کم کرکے 15ماہ کر دی گئی تھی۔
 


Share: